بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

ہم نیوز  |  May 02, 2023

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ  4 یا 5 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈار اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے اجرا کا عمل تیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے میں تاخیر کے باعث آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کی تیاری میں شدید مشکلات کا انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں اگلی حکومت کے بارودی سرنگیں بچھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More