چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا ججز کے اعزاز میں عشائیہ

ہم نیوز  |  May 02, 2023

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے گزشتہ روز ججز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 10 سے زائد ججز نے شرکت کی۔ عشائیے میں سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شرکت نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اس عشائیے کا مقصد ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی طرف سے ہر سال عید کے بعد اس طرح کے عشائیے کا اہتمام کی جاتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More