سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

ہم نیوز  |  May 02, 2023

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی، 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر سماعت اب سے کچھ دیر بعد ہوگی۔ درخواست گزار کے وکلا اپنا مقدمہ آج عدالت میں پیش کریں گے۔

دورانِ سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندہ وکلا بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو مجوزہ قانون پر عمل در آمد روک دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More