خاتون کے بیگ سے 22 سانپ برآمد

ہم نیوز  |  May 02, 2023

نئی دہلی: بھارتی شہر چنائی کےایئرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 22 سانپ برآمد ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ملائیشیا سے آنے والی پرواز پر بھارت سے آئی تھی اور ایئرپورٹ پر خاتون کے بیگ کی تلاشی کے دوران 22 زہریلے سانپ برآمد ہوئے۔

خاتون نے سانپ پلاسٹک کے ڈبوں میں بند کر کے سوٹ کیس میں رکھے ہوئے تھے جنہیں لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق خاتون سانپ اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی خاتون کو سانپ برآمد ہونے کے بعد حراست میں لے لیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More