20 ہزار فوجی اور جنگجو ہلاک، 80 ہزار زخمی

ہم نیوز  |  May 02, 2023

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ یوکرین پر قبضے کی کوشش میںروس کے 20 ہزار فوجی اور جنگجو ہلاک اور 80 ہزار زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ یوکرین کے شہر بخموت پر قبضہ کی کوشش میں روس کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 20 ہزار فوجی اور جنگجو ہلاک جبکہ 80 ہزار زخمی ہوئے اور ہلاک ہونے والوں میں نصف نجی سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی روس نے یوکرین پر 18 میزائل فائر کیے جن میں سے 15 یوکرین نے مار گرائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More