حکومت اورپی ٹی آئی کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کاوقت تبدیل

ہم نیوز  |  May 01, 2023

حکومت اورپی ٹی آئی کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کاوقت تبدیل کردیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مطابق مذاکرات کل صبح11بجے کے بجائے رات 9 بجے ہونگے۔ مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی مصروفیات کے باعث وقت تبدیل کیا گیا،مذاکرات سینیٹ سیکریٹریٹ میں ہونگے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا گروپ مذاکرات نہیں چاہتا ، شہباز شریف کیلئے ن لیگ میں اپنی رائے منوانا چیلنج ہے ۔

ہم نیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 70فیصد مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں ، ہم بجٹ سے پہلے اور حکومت بجٹ کے بعد الیکشن چاہتی ہے ۔صوبوں کے الیکشن آگے کے جانے کیلئے آئینی ترمیم کرنا پڑے گی ۔

کچھ رعایت ہم نے دے دی اب کچھ رعایتیں حکومت نے دینی ہیں ، ہماری پوری کوشش ہے کہ معاملہ حل کی طرف جائے ، اگر مذاکرات نہ ہوئے تو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

ایک وقت پر الیکشن کرانے پرا تفاق ہو چکا ہے ،مسئلہ ڈیٹ کا ہے ، تین چار مہینوں میں ہماری مقبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ، پرویز الہٰی کے معاملے پر پریشر تھا کہ مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More