پانچویں نمبر پر بیٹنگ سے خوش نہیں ہوں، محمد رضوان

ہم نیوز  |  May 01, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی بیٹنگ میں ایک پوزیشن اور اہمیت ہے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی کرکٹ کی بہتری کیلئے میڈیا مثبت کردار اد ا کرے، میڈیا کے مثبت کردار سے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچویں نمبر پر کھیل کر میں خوش نہیں ہوں ،بیٹنگ آرڈر میں چوتھے نمبر پر کھیلنا پسند ہے، کپتان اور کوچ جس پوزیشن پر چاہئیں اس پر کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

یہ ضروری نہیں کہ جو پلیئر چاہ رہا ہو اس کو وہ چیزیں مل جائیں،میری لیے ضروری ہے کہ پرفارم کیا جائے ،ٹیم میں 11فخر زمان نہیں رہ سکتے۔

اگر بابر اعظم کو افتخار کی جگہ لے آئیں تو آپ کو بابر اعظم نہیں ملے گا،ہرایک جگہ کی اپنی اپنی ڈیمانڈ ہوتی ہے اور اسی حساب سے پریشر بھی ہے۔ہمیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انٹرنیشنل لیول پر گیم ہائی پریشر کا ہوتا ہے، ورلڈ کپ صرف 20 کھلاڑیوں کا ایونٹ نہیں ۔تنقید کرنے والے اصلاح کے لئے تنقید کرتے ہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More