لال حویلی پر حملہ ہونے کا خطرہ ہے، شیخ رشید

ہم نیوز  |  May 01, 2023

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انکی رہائش گاہ لال حویلی پر حملہ ہونے کا خطرہ ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں لال حویلی پر حملہ کیے جانے کا پلان ہے۔ ہماری 4 مرلے کی حویلی انہیں حضم نہیں ہوتی۔ ان سے پوچھا جائے کہ بکتر بند گاڑی کا کنٹرول کس کے پاس ہے؟

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان پر ابھی بھی ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی ہے۔ حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی لگائی۔ بقول شاہد خاقان عباسی کے آٹے کی لائن میں 20 جانیں گئیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر ریڈ کے ذمہ دار محسن نقوی ہیں۔ محسن نقوی ان کا رشتہ دار بھی ہے۔

پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا کنڈکٹ بحث کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ 10 مئی اہم دن ہے، اہم فیصلہ آجائے گا۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حنا ربانی کھر کی آڈیو لیک ہوئی۔ وزیراعظم اور وزیر مملکت کی آڈیو قومی سلامتی سے متعلق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More