نیلم، سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

ہم نیوز  |  May 01, 2023

وادی نیلم، آزاد کشمیر میں سیاحوں کو گاڑی کی حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے مطابق نیلم میں پھلاؤی کے مقام پر سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں 12 سیاحوں سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں ایک کنڈیکٹر اور ایک ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ڈی ڈی ایم اے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں سوار 3 زخمیوں اور ایک لاش کو نکال لیا گیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں اور لاپتہ افراد میں سے 12 کا تعلق لاہور سے ہے جو ایک ہی خاندان کے ہیں۔

پاک فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More