وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرگئی، کئی لاپتہ، ایک لاش نکال لی گئی

اردو نیوز  |  May 01, 2023

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے پھلاوئی کے قریب سیاحوں کی جیپ دریا میں گرگئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت 13 افراد سوار تھے۔

دریا سے چار افراد کو زخمی حالت میں جبکہ ایک لاش نکالی گئی ہے۔

امدادی کارروائیوں میں شامل نوجوان رضاکاروں کے مطابق ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے-

حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا جو تاؤبٹ سے واپس کیل کی طرف آ رہے تھے-

مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا مگر اس علاقے میں ٹیلی فون سروس معطل ہونے کی وجہ سے حادثے کی بروقت اطلاع نہیں ملی اور امدادی کارروائیاں بروقت شروع نہ ہوسکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More