انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو موبائل فون مارنے کی کوشش۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مجمع سے پھینکا گیا موبائل فون مودی کو نہیں لگا اور ٹرک کی چھت پر جا گرا۔
ریاستی اسمبلی کی انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم مودی کا میسورو میں روڈ شو ہو رہا تھا جب ایک خاتون نے اپنا موبائل فون نریندر مودی کی طرف اچھالا ، خوش قسمتی سے مودی بچ گئے ، موبائل فون ٹرک کی چھت پر جا گرا۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ریاستی اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی وہاں انتخابی مہم کے سلسلے میں روڈ شو کر رہے تھے۔
🔴Security Breach at PM #Modi’s roadshow in #Mysuru. Mobile phone thrown at convoy. 2nd such incident in a week after #Kochi, while police says the phone was hurled out of “excitement” by a woman BJP worker who had no “ill-intention”. SPG has returned the phone. pic.twitter.com/Wusvph1uyO
— IDU (@defencealerts) April 30, 2023