ملک ٹوٹ رہا ہو تو لڑائی کا جواز نہیں بنتا، انتونیو گوتریس

ہم نیوز  |  Apr 30, 2023

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ جب ملک ٹوٹ رہا ہو تو لڑائی کا جواز نہیں بنتا ہے۔

انہوں نے مؤقر نشریاتی ادارے العربیہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اپیل کی کہ سوڈان میں بحالی امن کے لیے افریقی قیادت میں ہونے والے اقدامات کی ہر ممکن حمایت کی جائے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جاری لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

خرطوم میں 50 لاکھ افراد مقیم تھے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 528 افراد ہلاک اور 4 ہزار 500 زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے غذائی پروگرام (ورلڈ فوڈ) کے مطابق مسلح افواج کے درمیان جاری لڑائی سے مزید لاکھوں افراد بھوک کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں جب کہ ایک تہائی آبادی پہلے ہی قحط کا سامنا کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More