عمران خان کچھ بھی کہتے رہیں حکومت بجٹ پیش کرے گی، خرم دستگیر

ہم نیوز  |  Apr 30, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیرتوانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کہتے رہیں حکومت بجٹ پیش کرے گی۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان ایک ہفتے میں سات مرتبہ بیان بدل دیتے ہیں کہ ان کی حکومت کس نے توڑی؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کچھ دیر قبل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلی حکومت کو بجٹ پیش کرنا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ رانا ثنا اللہ اور خواجہ آصف کو صورتحال کا پتا نہیں ہے اور وہ مذاکراتی ٹیم کا بھی حصہ نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More