منکی پاکس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچا جائے؟ اہم ہدایات جاری

ہم نیوز  |  Apr 30, 2023

قومی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کی علامات اور اس سے بچائو کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس چوہوں اور جنگلی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماری ہے۔ منکی پاکس کے شکار کچھ افراد میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

منکی پاکس کا شکار شخص 5روز سردرد، کمردرد، پٹھوں کے درد میں مبتلارہتا ہے، متاثرہ شخص 5 سے 21 دنوں میں صحت یاب ہو سکتا ہے۔

منکی پاکس کیلئے 3 ویکسینز دستیاب ہیں لیکن ان کی فراہمی انتہائی کم ہے، ویکسین کی پہلی ڈوز سے انفیکشن ہو تو دوسری ڈوذ مشورے کے بغیر نہ لگوائیں۔

منکی پاکس کا کوئی علاج نہیں لیکن بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے،ائیرپورٹ، سی پورٹ پر موجود ملازمین ماسک اور کیٹس کا استعمال لازمی کریں۔

چکن پاکس سے بچاو کی ویکیسن منکی پاکس کے مریض کو دی جا سکتی ہے ، ایم وی اے ، بی این ویکیسن اور ایل سی 16 ویکیسن بھی لگائی جا سکتی ہے۔

پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

قومی ادارہ صحت کے مطابق وائرس متاثرہ شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتا ہے،گلے ملنے، ہاتھ ملانے سے وائرس دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتا ہے۔

وائرس کا شکار افراد پیناڈول، پیراسیٹامول، اور بروفین کا استعمال کریں،ہاتھ بار بار دھوئیں، سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More