پنجاب حکومت کا شاہد خاقان عباسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Apr 30, 2023

پنجاب حکومت کی جانب سے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے الزام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے شاہد خاقان عباسی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفت آٹا سکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی۔ الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی ہے۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ آٹا اسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین سکیم رہی۔ اسکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ آٹا اسکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے مل کر فنڈ کیا گیا۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ آٹا اسکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں۔

عامر میر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے مفت آٹا اسکیم کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا تقسیم کی مد میں 20 ارب روپے سے زائد کی چوری ہوئی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سیاسی دشمنی نفرت میں بدل گئی ہے، بدقسمتی سے سب تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ ملکی معاملات مشکل میں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More