ہم نیوز | Apr 30, 2023
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احتساب ترمیمی بل پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا۔
صدر مملکت کی جانب سے احتساب ترمیمی بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا گیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بل اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔ وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More