شور مچانے سے روکنے پر فائرنگ، 5 افراد قتل

ہم نیوز  |  Apr 30, 2023

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں شور مچانے سے روکنے پر فائرنگ کر کے بچے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکساس میں پڑوسیوں کو گھر کے باہر شور مچانے سے منع کیا گیا تو مسلح شخص نے منع کرنے والے پڑوسی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے باعث گھر میں سوئے بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنے گھر کے باہر شور مچاتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کر رہا تھا جسے پڑوسی نے اسے روکنے کی کوشش کی اور بتایا کہ گھر میں بچے سو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پڑوسیوں کے منع کرنے پر مسلح شخص اپنے گھر چلا گیا تاہم کچھ دیر بعد وہ منع کرنے والے پڑوسی کے گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی۔ گھر میں 10 افراد موجود تھے جن میں سے بچے سمیت 5 افراد گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More