پرویز الہٰی کو اسحاق ڈار کا مشورہ

ہم نیوز  |  Apr 30, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ کو تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان رابطہ ہوا۔ اسحاق ڈار نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے، چادر اور چاردیواری کی پامالی پر اظہار افسوس کیا۔

شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو پرویز الہٰی کے خاندان کے اور پی ٹی آئی کے جذبات سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسحق ڈار نے کہا کہ واقعے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہے اور پرویز الہٰی کے گھر پر ہونے والی کارروائی سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ کارروائی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے اور اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

اسحاق ڈار ے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ہم نے بھی ہمیشہ قانون کا سامنا کیا۔ پرویزالہٰی کو بھی تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More