حارث سہیل کی جگہ جارح مزاج بلے باز کی ٹیم میں واپسی

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے انجری کا شکار حارث سہیل کی جگہ جارح مزاج بیٹر افتخار احمد کو شامل کر لیا گیا ہے۔

34سالہ حارث سہیل کی تین سال بعد پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی تھی لیکن فیلڈنگ کے دوران ان کے الٹے کندھے میں انجری ہو گئی تھی اور وہ ابتدائی دونوں میچوں میں شرکت کے بعد اب سیریز کے بقیہ میچوں سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

اس انجری کی وجہ سے حارث سہیل کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ وہ ایک عرصے سے قومی ٹیم سے باہر تھے اور ٹیم میں واپسی پر ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہو گئے۔

پی سی بی کے مطابق ابتدائی تجزیے میں انجری کے نتائج اطمینان بخش تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے آج دوسرے میچ میں حصہ نہیں لیا۔

حارث سہیل کی جگہ 32 سالہ افتخار احمد کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جنہوں نے ٹی20 سیریز میں اچھی فارم کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More