حکومتی سطح پر موسم سے متعلق بڑے خطرے کی نشاندہی

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں کے خطرے سے دو چار 20 ممالک میں شامل ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ گلوبل انفارمیشن اینڈ ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ میں پاکستان شامل ہے، پاکستان ان 20 ممالک میں سے ہے جہاں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم گزشتہ سال کی بارشوں اور سیلابی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے مرحلے میں ہیں، ہمیں شدید ماحولیاتی واقعات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا، 5 مئی تک جاری بارشوں پر محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیار فصلوں، حال ہی میں کاٹی گئی فصلوں اور بوئی فصل کو نقصان ہو سکتا ہے، حکومت نے متعلقہ اداروں اور عوام و کاشتکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں ال نینو سمندری رجحان کی واپسی کی پیش گوئی ہماری مقامی پیشگوئیوں سے ملتی جلتی ہے، ال نینو سمندری رجحان کی واپسی سے دنیا بھر میں شدید ماحولیاتی واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More