پرویز الہٰی کے گھر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا،وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے گھر پراینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا ہے ، اس سارے معاملے میں وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ۔

ہم نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کے گھر پر چھاپے کو ٹھیک نہیں سمجھتا، کل پرویزالہٰی سارادن لاہور میں پھرتے رہے گرفتار کرنا تھا تو وہاں سے کرتے۔

گھر کا گیٹ توڑنا، چادر اور چاردیواری کا تقد س پامال کرنا کوئی اچھی بات نہیں،چادر اور چار دیواری کا خیال رکھنا چاہئے۔

نگران حکومت کی ذمہ دار ی ہے، انہیں جواب دینا چاہئے،جب یہ واقعہ ہوا تو میں نے فوری طور پر سی سی پی او کو فون کیا۔

میں نے آئی جی سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی ،پنجاب پولیس خود سے یہ سارا کام کر رہی ہے، میری اطلاعات کے مطابق پرویزالہٰی گھر پر نہیں تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم آئی ایم کی شرائط پوری نہیں کر پار ہے، معاشی حالات دگرگوں ہیں،بجٹ کا معاملہ نگران حکومت پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

تمام اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ، عمران خان نے جو خود کش حملہ کیا اس میں ان کی جیکٹ نہیں پھٹ سکی ۔

عمران خان کی گرفتاری مشکل کام نہیں، جب فیصلہ کیا ہوجائے گی، رانا ثنااللہ

بجٹ اور اسمبلی کی مدت میں 20،22 دن کا فرق ہے ، اگر پی ٹی آئی بجٹ پر مان جاتی ہے تو الیکشن کا لائحہ عمل بنایا جائےگا ،حکومت اجازت دے تو ثاقب نثار کو گرفتار کرنا چاہیے ۔

ثاقب نثار نے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے ، ثاقب نثار کیخلاف انکوائری ہونی چاہیے اور ان کو بیٹے سمیت گرفتار کرنا چاہیے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More