عمران خان نے بجٹ کے بعد قومی اسمبلی کی تحلیل کی پیشکش مسترد کر دی

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بجٹ کے بعد قومی اسمبلی کی تحلیل کی حکومتی پیشکش مسترد کر دی۔

کارکنوں سے ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد اسمبلی کی تحلیل کے پیچھے بدنیتی نظر آ رہی ہے۔ آپ الیکشن لڑیں جیت جائیں تو بجٹ بنا لیں۔

انہوں نے کہا کہ چودہ مئی سے پہلے اسمبلی تحلیل ہو تو پورے ملک میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، ورنہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں الیکشن کرائیں۔

عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج کرکے واپس جانے والے لوگ زیادہ دیر پرامن نہیں رہیں گے۔ یہ صرف اس لیے پرامن ہیں کہ الیکشن کا انتظار کررہے ہیں، ان کا غصہ الیکشن میں نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی امید چلی گئی تو ملک میں سری لنکا سے برا حال ہونے والا ہے، یہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا اسی سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے کر ان کی حکومت بنائی، پہلے یہ اچھے تھے، حکمرانوں کے خلاف فیصلہ آیا تو عدالت پر حملے شروع ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز سے اپیل کرتا ہوں ذاتی لڑائی ختم کر کے ایک ہو جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More