آڈیو توڑ مروڑ کر بنائی گئی ،لیک کرنیوالوں پر لعنت بھیجتا ہوں،ثاقب نثار

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے بیٹے کی آڈیو کو ایڈٹ شدہ قرار دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آڈیو مختلف حصوں کو جوڑ کر بنائی گئی ہے، میرے بیٹے کی کیا پرائیویٹ زندگی نہیں ہے۔

میرا بیٹا اس ملک کا رہائشی ہے کیا وہ کسی سے دوستی بھی نہیں کر سکتا؟جنہوں نے آڈیو کو توڑ مروڑ کر بنایا اور لیک کی ان پر لعنت بھیجتا ہوں۔

یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔

ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں نجم ثاقب کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر چدھڑ سے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

ہم نیوز کی جانب سے مبینہ آڈیو پر نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سے مؤقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق گورنر پنجاب خواجہ طارق رحیم کے درمیان ایک مبینہ ٹیلیفونک آڈیو کال لیک ہوئی تھی۔آڈیو میں وہ سابق گورنر کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت از خود نوٹس سے متعلق اہم مشورے دے رہے ہیں۔

ثاقب نثار کے بیٹے کی پی ٹی آئ کے ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک۔ ایک طرف مذاق رات اور دوسری طرف آڈیو لیک🙈🙈 pic.twitter.com/6uoaz6KOxx

— Nasim Siddiqui (@iNasimSiddiqui) April 29, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More