فاطمہ بھٹو کے شوہر کون ہیں، کیا کرتے ہیں؟ جانیئے

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے غیر ملکی باشندے گراہم بائر سے شادی کی تو لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سوال پوچھا گیا کہ وہ کون ہیں، کیا کرتے ہیں؟

بالی ووڈ سفر نامی ویب سائٹ کے مطابق فاطمہ بھٹو کے شوہر کا تعلق امریکا سے ہے، اور وہ 1982 میں پیدا ہوئے۔وہ امریکا میں کاروبار کرتے ہیں۔

فاطمہ بھٹو سے شادی سے قبل انہوں نے اسلام قبول کیا اور  اپنا نام تبدیل کر کے جبران رکھ لیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں مرتضی ٰبھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹوکا نکاح 70کلفٹن کراچی میں ہوا،ذوالفقار جونیئر نےاپنی بہن فاطمہ بھٹو کےنکاح کی تفصیل شیئر کی۔

جونیئر بھٹو کا کہنا تھا ہمارے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندان کی جانب سے مجھے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے میری بہن فاطمہ کی شادی کل ہمارے گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں ہوئی۔ تقریب میں فاطمہ کے چاہنے والوں نے ہمارے دادا کی لائبریری میں شرکت کی، یہ جگہ میری پیاری بہن کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے لوگوں کو جن مشکل حالات کا سامنا ہے ان کی وجہ سے ہم نے محسوس کیا کہ پرتعیش انداز میں شادی کا جشن منانا مناسب نہیں ہوگا۔

بلاول نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپیل کی کہ جوڑے کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More