بھارت، آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

بھارت کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں پیش آئے۔بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں معتدل بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات ہوئے۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کسان تھے جو کھیتوں میں کام کررہے تھے۔

بنگال کی مقامی انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ضلع پوربا بردھمان میں چار، مرشدآباد میں دو اور شمالی 24 پرگناس میں دو اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ کچھ دیگر علاقوں میں بھی اموات کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے متعلق پیشگوئی کردی گئی ۔اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اورسیلاب کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں کے خطرات کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔مختلف ملکوں میں جون میں شدید بارشوں اور سیلاب سے غذائی قلت کا خدشہ ہے۔

گزشتہ سال 53 ممالک میں 22 کروڑ 20 لاکھ افرادکو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان، اور ترکیہ میں بھی شدید بارشوں کاخطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

یاد رہے کہ 2022 میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے قیمتی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، بہت سے متاثرین تاحال اس کے اثرات سے نہیں نکل پائے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More