مریم نواز کا نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک پر رد عمل آگیا

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کا سابق چیف جسٹس ثاقب ںثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر رد عمل آگیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے سابق چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ریٹائرڈ ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ کرسیوں پر تھے تو کس طرح اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چُپ ہیں۔ نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والے روز رسوا ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔ آڈیو میں نجم ثاقب کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر چدھڑ سے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More