دوسرا ون ڈے، پاکستان کی طرف سے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

راولپنڈی اور کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ون ڈے سیریز کا آج دوسرا میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوز لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ 5 میچز کی اس سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری طرف قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ آج اپنا ڈیبیو کریں گے۔ اس موقع پر فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے احسان اللہ کو ون ڈے کیپ بھی دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More