شادی کے کارڈ چھپ گئے لیکن شادی نہ ہوسکی، سلمان خان

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بقول بھارتی اداکارہ کے ساتھ انکی شادی کے کارڈز تک چھپ چکے تھے لیکن شادی نہ ہوسکی۔

2013 میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان نے اس راز سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ بے وقوف مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ شادی کیوں نہیں کرتے؟ یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، مجھے زندگی میں کئی مناسب لڑکیاں ملیں۔

سلمان خان نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب میں شدت سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ اسی دوران سنگیتا بجلانی نامی بھارتی اداکارہ کے ساتھ میری شادی کے کارڈز تک چھپ گئے تھے لیکن پھر شادی نہ ہوسکی۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ وہ ہر مرتبہ شادی کے انتہائی قریب آجاتے لیکن پھر رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں ہو پاتے۔ یہی وجہ ہے کہ سنگیتا کے ساتھ انکی شادی نہیں ہوسکی۔

سلمان خان نے مزید بتایا کہ جب بھی ان سے کوئی شادی کا سوال کرتا ہے تو انہیں الجھن ہوتی ہے۔ انکی زندگی میں کبھی کوئی گرل فرینڈ رہی ہی نہیں، یہی وجہ ہے کہ کبھی کسی لڑکی سے بریک اب نہیں کیا۔

خیال رہے کہ سنگیتا بجلانی نہ صرف بالی ووڈ اداکارہ ہیں بلکہ مِس انڈیا کی فاتح اور محمد اظہر الدین کی اہلیہ بھی رہیں لیکن 2010 میں سنگیتا اور اظہر الدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز ‘قتیل’ میں مرکزی کردار سے کیا۔ اسی طرح فلم ‘تریڈیو’ میں تین خواتین لیڈز میں سے سنگیتا ایک تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More