مذاکرات کے حوالے سے کل تک ہمارا فیصلہ ہو جائے گا، عمران خان

ہم نیوز  |  Apr 28, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ لوگ پاکستان کو تباہی کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اپنے ویڈیو خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ذاتی مفادات بچانے کیلئے لوگوں کو بنیادی حق نہیں دے رہے،انہوں نے مجھے قتل کر نے کی کوشش کی،دوبارہ کریں گے۔

ان کو خوف ہے کہ الیکشن ہوگا تو عمران خان جیت جائے گا، 7،8لوگ ملکر اس ملک کو تباہی کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔روپے کی قدر گرنے سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کے پیسے باہر پڑے ہیں،ان کو ڈر ہے یہ الیکشن ہار جائیں گے تو این آر او نہیں ملے گا۔

یہ کہتے ہیں کہ بجٹ کے بعد حکومت تحلیل کریں گے،میں سوال پوچھتا ہوں بجٹ میں آپ نے کونسا جادوکرنا ہے؟نواز شریف جھوٹ بول کر باہر بھاگا ہوا ہے، شہباز شریف نے حلف نامہ دیا تھا کہ یہ علاج کروانے جا رہے ہیں،جھوٹا حلف نامہ دینے پر شہباز شریف کو بھی نااہل کیا جانا چاہئے۔

نواز شریف واپس آئے تو مجھے اور ا ن کو ای سی ایل پر ڈال دینا،جب تک نئی حکومت نہیں بنتی دونوں کا نام ای سی ایل میں شامل رکھا جائے۔

بشری بیگم میری مرشد ہیں، عمران خان

شریف بردران نے پیسے لیکر لوگوں کو پولیس میں بھرتی کیا،ہم نے پنجاب پولیس کو غیر سیاسی کرنے کی پوری کوشش کی ،عمران خان نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کل تک ہمارا فیصلہ ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More