لکی مروت میں دہشتگردوں کے3 حملے،پاک فوج کا بھرپور جواب

ہم نیوز  |  Apr 28, 2023

لکی مروت کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے3 حملے،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27/28 اپریل کی رات، سیکورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئےضلع لکی مروت میں مختصر وقت کے اندر مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے تین حملوں کو پسپا کر دیا۔

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعدپاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں سے موثر انداز میں مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

خیبر: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید

ضلع لکی مروت کے علاقے امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو دیگر مقابلوں میں دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان سمیت مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک ہونے والے سات دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہیدہونےوالوں میں نائب صوبیدارتاج میر،حوالدارذاکراحمد،سپاہی عابد حسین شامل ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن،اہم کمانڈر جان محمد سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More