اسکائی نیوز کی رپورٹر یسرا الباقر کی حیرت کی انتہا ہو گئی جب اس نے جدہ کے ائیرپورٹ پر سوڈان سے آئے ہوئے لوگوں میں اپنے چچا کو دیکھا۔
وہ سوڈان سے انخلاء کرنے والے افرادکی کوریج کے لئے وہاں پہنچی تھیں، اسی دوران انہیں اپنے چچا نظر آ گئے وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انکل پکارتے ہوئے ان کی جانب لپکیں۔
چچا کے قریب پہنچتے ہی انہوں نے اپنے چچا کو گلے لگا لیا اور جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آنسو نکل آئے، اس موقع پر رپورٹر نے چچا سے خیریت دریافت کی۔
اس ملاقات میں دونوں چچا بھتیجی جذباتی ہو گئے اس کی ویڈیو اسکائی نیوز پر براہ راست دکھائی گئی، یسرا الباقر کے چچا اس گروپ میں سوڈان سے جدہ پہنچے جسے خانہ جنگی سے متاثرہ ملک سے سعودی عرب کی کوششوں سے نکالا گیا تھا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے مطابق اب تک سوڈان سے 2544 افراد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ان میں 119 سعودی شہری اور74 افراد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔
'I didn't know that you came here.'
Sky's found her uncle in the crowds as evacuees were arriving in Jeddah from Sudan.https://t.co/cvX0cRBZaN pic.twitter.com/t31IPm41vf
— Sky News (@SkyNews) April 27, 2023