بابر کی شاداب کے والدین کے ساتھ تصویر لینے کی ویڈیو وائرل

ہم نیوز  |  Apr 28, 2023

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ساتھی کرکٹر شاداب خان کے والدین کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ ویڈیو میں بابر اعظم کو نائب کپتان شاداب خان کے والدین کے ساتھ تصاویر لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم پہلے شاداب کی والدہ سے گلے ملتے ہیں جس پر وہ بابر کی پیٹھ تھپتھپاتی ہیں۔ ویڈیو میں شاداب خان کے والد کو بھی ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

King Babar Azam meets Shadab Khan's mother ❤️ pic.twitter.com/CTUogoRW2j

— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) April 27, 2023

ایک اور ویڈیو میں بابر اعظم کو شاداب خان کے والدین کے ساتھ تصاویر لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر شاداب خان ساتھ کھڑے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

Look at Babar Azam giving all the respect in the world to Shadab Khan's parents. Those who respect their elders and parents have Allah's support, no agenda can stop them In Shaa Allah ❤️❤️ #PAKvNZ pic.twitter.com/DNUmEMYtep

— Farid Khan (@_FaridKhan) April 27, 2023

صارفین کی جانب سے بابر اعظم کے اس رویے کو خوب سراہا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘بابر کی کامیابی کا راز یہی ہے’۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ اس ویڈو میں ایسا لگ رہا ہے کہ ایک ماں اپنے سگے بیٹے کو گلے مل رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More