قومی ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں بڑا سنگ میل عبور کر لیا

ہم نیوز  |  Apr 28, 2023

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فتح حاصل کرکے بڑا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

پاکستانی ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 500 فتوحات حاصل کر لیں،پاکستان مینز کرکٹ ٹیم پانچ سو میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

قومی ٹیم نے949 ویں انٹرنیشنل میچ میں 500 فتوحات مکمل کر لی ہیں، واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا اس سے قبل پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More