جنگی قابلیت پر فخر ، اسلحہ بہترین حالت میں موجود ہے، آئی ایس پی آر

ہم نیوز  |  Apr 28, 2023

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام یقین رکھیں کہ پاک فوج کو ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور بہترین جنگی قابلیت پر فخر رہا ہے۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی میں موجود بعض ہتھیاروں، جنگی استعداد کے بارے میں حال ہی میں میڈیا میں بحث ہوئی۔ پاکستان کو مستقبل کے درپیش خطرات پر سابق آرمی چیف کے خیالات کے بارے میں بات کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حوالے سے سابق آرمی چیف کی آف دی ریکارڈ گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہتھیاروں اور جنگی وسائل سے بھرپور انسانی وسائل کو تیار رکھا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ پاک فوج کے پاس ملک کے دفاع کیلئے اسلحہ بہترین حالت میں موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More