عمران خان آج پھر پیش ہوں گے

ہم نیوز  |  Apr 28, 2023

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان اور ان کے ساتھی پیشی کے دوران قانون کا احترام کریں گے جبکہ عمران خان کی عدالتوں میں پیشی کے دوران مؤثر سیکیورٹی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آرز قانون کے مطابق درج کی جاتی ہیں جن کا فیصلہ عدالتیں کرتی ہیں اور قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو امتیازی حیثیت حاصل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان صبح 7 بجے زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے اور روانگی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More