ہم نیوز | Apr 27, 2023
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن سے فنڈز پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے استفسار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز ملے یا نہیں؟ آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کے لیے فنڈز کے اجرا کیس میں سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کیلئے 27 اپریل تک فنڈزمنتقلی کا حکم دیا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More