موقف واضح ہے پی ٹی آئی کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتے،فضل الرحمان

ہم نیوز  |  Apr 27, 2023

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کا موقف واضح ہے، پی ٹی آئی کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔

انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، ایم کیو ایم وفد نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانافضل الرحمان سے اظہار تعزیت کی۔

ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات سے متعلق گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں گے،پارلیمان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، اس کا فیصلہ تمام اداروں کو قابل قبول ہونا چاہئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More