پہلا ون ڈے ٹاس ہو گیا، پاکستانی ٹیم میں 6 اسپیشلسٹ کھلاڑی شامل

ہم نیوز  |  Apr 27, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت لیا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس طرح نیوزی لینڈ ساڑھے تین بجے بیٹنگ کے لئے میدان میں اترے گا۔

واضح رہے کہ ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6 اسپشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں عبداللہ شفیق،آغا سلمان، حارث سہیل، امام الحق،اسامہ میر اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی ایک میچ بارش کی نذر ہو گیاتھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More