حکومت اور پی ٹی آئی کا بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Apr 27, 2023

وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر سے رابطہ کیا۔ سفارشات کی تیاری کیلئے حکمران جماعتوں کی کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر آج غور ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے حکمران جماعتوں کی کمیٹی ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل حکمران جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا تھا۔

حکمران اتحاد نے الیکشن کیلئے مشاورتی عمل اگلے مرحلے میں لے جانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More