ون ڈش کی بجائے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ہم نیوز  |  Apr 27, 2023

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر چھ ڈشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

باربی کیو،میٹھے میں فیرنی،حلوہ اور فروٹ چاٹ بھی رکھی گئی،تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو بھی کھانے پر دعوت دی گئی۔

ظہرانے کا اہتمام پارلیمنٹ ہاوس میں اسپیکر لاؤنج میں کیا گیا ہے،وفاقی وزراء کے لئے الگ سے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دعوتوں میں ون ڈش کا اعلان کیا گیا تھا۔

ظہرانے پر سیکیورٹی انتظام وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی ٹیم نے سنبھال لئے، جس رکن کی تصویر فہرست پر ہو گی وہ کھانا کھانے ہال میں آئے گا،میڈیا کو کوریج سے بھی روک دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More