ہم نیوز | Apr 27, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ آئین صرف سپریم کورٹ کے لیے نہیں بنا، تمام اداروں کے لیے ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو موقع دیا کہ وہ آئین پر عمل کرے،کل پارلیمان میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے،سپریم کورٹ کے کسی جج سے متعلق پارلیمان میں بحث نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی وہ آئین کے مطابق ہوگا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More