چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے نام مانگ لیے

ہم نیوز  |  Apr 27, 2023

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سے نام مانگ لیے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شہزاد وسیم سے رابطہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں سے 5 نام مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کو جلد نام دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور سینیٹر علی ظفر پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More