کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی

ہم نیوز  |  Apr 27, 2023

سکھر: کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کراچی ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی کی راستے میں گھمبٹ کے قریب مسافر بوگی میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مسافروں نے بوگی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ اپنی مدد آپ کے تحت بوگی میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

جس بوگی میں آگ لگی وہ بزنس کلاس تھی جسے ٹرین سے کاٹ کر الگ کر دیا گیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More