نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس وین کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں 11 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے پولیس کے لیے نوگوایریا بن چکے ہیں جہاں سیکیورٹی ادارے بھی جانے سے کتراتے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس وین کو بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ کر دیا گیا۔
دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے 10 اہلکاروں اور ڈرائیور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی جبکہ 5 اہلکار شدید زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اہلکاروں کی گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ماؤ باغیوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر شروع کیے گئے آپریشن کے بعد واپس آرہی تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغی بھارت سے آزادی اور اپنے الگ وطن کے لیے مسلح جنگ لڑ رہے ہیں اور ان جنگجوؤں نے اپنی کارروائیوں سے بھارتی فوج اور پولیس پر دہشت بٹھائی ہوئی ہے۔