چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ میری جان کو غیر ملکی ایجنسیوں سے خطرہ ہے ،میری جان کو صرف ان 3 لوگوں سے خطرہ ہے جن کے نام میں نے لیے ۔
مزید3 لوگوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ،میں نے ایک ویڈیو بیان میں ان افراد کی نشاندہی کی ہے ،مجھ پر کوئی قاتلانہ حملہ ہوا تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔
یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں، دوبارہ اقتدار میں آ کر ان کا احتساب کروں گا،اسی خوف سے یہ مجھے قتل کرانا چاہتے ہیں۔
علاوہ ازیں عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،3رکنی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فوادچودھری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔