ایران میں طاقتور شیعہ عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو قتل کردیا گیا

ہم نیوز  |  Apr 26, 2023

ایران میں ایک طاقتور شیعہ عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو قتل کردیا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی صوبے مازندران کے شہر بابولسر میں 75 سالہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو حملہ آور نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

تاحال قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جب کہ گرفتار ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ عباس علی سلیمانی طاقتور عالم دین ہیں جو صوبہ اصفہان کے وسطی شہر کاشان اور جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان میں زاہدان میں نماز جمعہ کی امامت بھی کرتے رہے ہیں۔

وہ اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے بھی رہے اور ملک کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی کونسل کے بھی رکن تھے۔ وہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نہایت قریب سمجھے جاتے تھے۔

Video after the assassination of Ayatollah Soleimani today in #Iran. pic.twitter.com/jQ9DLkCn3v

— Jason Brodsky (@JasonMBrodsky) April 26, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More