پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر دھرنا دیدیا

ہم نیوز  |  Apr 26, 2023

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر دھرنا دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ ہم اسپیکر کو 5منٹ کا وقت دیتے ہیں ،5منٹ کے بعد اسمبلی میں جانے نہیں دیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی پولیس کو پی ٹی آئی کے اراکین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روکنے کے احکامات جاری کئے  گئے تھے۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تعینات کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعدفیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے مستعفی ارکان شریک نہیں ہوسکتے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا،سندھ ہائیکورٹ نےا سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا۔

مستعفی ہونے والے ارکان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، کسی بھی مستعفی رکن کو ایوان میں آنے اجازت نہیں دی جاسکتی،قومی اسمبلی رولز کے مطابق کوئی اجنبی ایوان میں داخل نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More