خیبر: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید

ہم نیوز  |  Apr 26, 2023

خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی۔ فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کی جن میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی وقاص علی شاہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی باسط علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں چھپے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور شہید ہوگئے۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More