مکیش امبانی نے اپنے ملازم کو اربوں کی جائیداد تحفے میں دیدی

ہم نیوز  |  Apr 26, 2023

بھارت کی معروف امیر ترین شخصیت مکیش امبانی اپنی دولت و جائیداد اور سخاوت کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی نے اپنے پرانے ملازم منوج مودی کو 1500 کروڑ بھارتی روپے (جو پاکستانی 52 ارب سے زائد بنتے ہیں) کی جائیداد تحفے میں دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ گھر ممبئی کے پوش علاقے نیپیئن سی روڈ پر واقع ہے،بائیس منزلہ ورنداون نامی عمارت 1.7 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے، بلڈنگ 7 منزلیں صرف کار پارکنگ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

منوج مودی مکیش امبانی کا دایاں ہاتھ سمجھا جاتا ہے اور وہ انڈسٹری کے اہم فیصلوں میں مکیش امبانی کو اپنے مفید مشوروں سے نوازتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More