جنگ بندی کا اعلان

ہم نیوز  |  Apr 26, 2023

سوڈان میں پیرا ملٹری فورس اور فوج کے درمیان جاری خانہ جنگی میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈان میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد مختلف ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد کا انخلا شروع ہو گیا ہے اور مختلف ممالک اپنے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکال رہے ہیں۔

سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس سمیت کئی یورپی اور افریقی ممالک اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو سوڈان سے نکال چکے ہیں۔ 2 روز کے دوران ڈھائی سو سے زائد سفارتی عملے اور دیگر ممالک کے شہریوں کو نکالا جا چکا ہے۔

سوڈان میں پھنسے 427 پاکستانیوں کو بھی سوڈانی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا ہے تاہم اب بھی کچھ افراد سوڈان کے دارالحکومت میں پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانیوں کے سفری معاملات سے متعلق انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف خود سوڈان سے انخلا آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 4 سو سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More